جرمنی کے شہر برلن میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں جرمن شہری باہر آگئے۔ جرمن حکومت سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

جرمنی کے شہر برلن میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں جرمن شہری باہر آگئے۔ جرمن حکومت سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

فلسطین میں جاری حالیہ دہشت گردی کے خلاف جرمنی کے شہر برلن میں ایک بہت بڑا احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں جرمن شہریوں نے شرکت کی اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس احتجاجی پروگرام میں شرکت کی اور انہوں نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور اسکے ساتھ ساتھ مختلف پلے کارڈ بھی تھے جن پہ فلسطین کو آزاد کرو جیسے نعرے درج ہیں اور اسرائیل کے ظلم و بربریت کو دکھایا گیا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ جرمن شہریوں نے شرکت کر کے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی آنکھیں کھولیں اور دیکھیں کہ غزہ میں کیسی قیامت جاری ہے۔

شرکاء نے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اسرائیل کی فاشسٹ حکومت کی کوئی مدد نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں