عالمی یوم صحافت کے حوالے سے جدہ میں تقریب کا انعقاد سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں صحافت کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد جس میں پاکستان جرنلسٹ فورم, پاکستان اوورسیز میڈیا فورم اور یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کے نمائندوں نے شرکت کی – تقریب کی صدارت کے فرائض سینیئر صحافی امیر محمد خان نے سر انجام دیےاس موقع پر مقررین نے کہا کہ صحافت انتہائی مقدس پیشہ ہونے کے ساتھ انتہائی اہمیت اور ذمہ داری کا بھی حامل ہے۔ آزادی صحافت ملک وقوم اور معاشرہ کی ترقی اور استحکام کے لیئے انتہائی ضروری ہے پاکستان کے صحافیوں نے جمہوری اقدار کی سربلندی کی خاطر قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں آزاد صحافت جمہوریت کا ایک لازمی ستون ہے اور دنیا بھر میں اس کی سربلندی کے لیے کام کرنے والے خواتین اور مرد ایک انتہائی اہم کام کر رہے ہیں۔تقریب میں امیر محمد خان ,مسرت خلیل ,جہانگیر خان, خالد چیمہ, جمیل راٹھور, شاہد نعیم, شعیب الطاف اور محمد عدیل نے شرکت کی آخر میں صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے