پاکپتن تہرے قتل کی واردات مبینہ طور پر جائیداد اور روٹھی بیوی کو منانے کے تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کر کے سسر ، بیوی سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
تہرے قتل کی واردات کا افسوسناک واقعہ تھانہ چک بیدی کے علاقہ شام کوٹ میں پیش آیا ،
قاتل ظہیر بلوچ چک جگا بلوچ کا رہائشی تھا اور شادی کے بعد گھر داماد تھا
مقتولین کی شناخت غلام فرید بلوچ ، ثاقب اور آمنہ کے نام سے ہوئی ،
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او طارق ولائیت ، پولیس کی بھاری نفری ، ریسکیو 1122 اور کرائم سین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،
ملزم فرار ہونے میں کامیاب ، ضروری قانونی کاروائی کیلئے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،