ذمہ دار میڈیا مالکان ہمیشہ اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ انکا اخبار یا چینل ملک کے اساس ادارے کو نقصان پہنچانے والی خبر کو اپنے اداروں سے دور رکھیں

جدہ میں عالمی آزادی صحافت کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کے نمائیندگان کی جانب سے دئے عشائیہ تقریب خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نامور صحافی،تجزیہ نگار اور نیوز چینل کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود نے کہا پاکستان میں صحافت کو مختلف ادوار دیکھنے پڑے ہیں بد قسمی سے وہاں سنسر کا بھی سامنا کیا ہے مگر صحافیوں نے ہمیشہ غیر آئینی پابندیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ ذمہ دار میڈیا مالکان ہمیشہ اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ انکا اخبار یا چینل ملک کے اساس ادارے کو نقصان پہنچانے والی خبر کو اپنے اداروں سے دور رکھیں۔ جدہ میں مقیم صحافیوں نے حافظ طارق محمود کو سعودی عرب آمد پر خیر مقدم کیا اس موقعہ پر صحافتی امور سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی اس موقعہ پر حافظ طارق محمود نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاک سعودی تعلقات میں پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ ایک پل کا کردار ادا کیا ہے اور جس طرح کے پاک سعودی دو طرفہ برادرانہ تعلقات ہیں ان تعلقات کے حوالے سے تمام خبروں کو میڈیا انڈسٹری کے ساتھ ساتھ عوامی حلقوں میں بھی پذیرائی ملتی ہے اس موقعہ پر امیر محمد خان خالدنواز چیمہ راجہ شعیب الطاف محمد عدیل شاھد نعیم جمیل راٹھور امانت نے صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ اپنی کمیونٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرکے دیار غیر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کیا ہے اور اسی کے ساتھ سعودی عرب اور پاکستان کے مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی کام کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں