آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان۔
حارث رؤف ۔ حسن علی اور سلمان علی آغا کی ٹیم میں واپسی ۔
اعظم خان ۔ عرفان خان اور محمد رضوان فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف 22 مئی کو پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کردیا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔
غیرمعمولی ٹیلنٹ کی دستیابی کی وجہ سے ٹیم کا انتخاب آسان نہ تھا۔ سلیکشن کمیٹی۔
حارث رؤف اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے پائے تھے جب کہ مڈل آرڈر بیٹر محمد عرفان خان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نگل کی وجہ سے لاہور میں ہونے والے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔
ان چاروں کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ منگل کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیا گیا جس میں نمایاں بہتری دکھائی دی ہے۔ اسی پیش رفت سے پی سی بی میڈیکل پینل اور ٹیم مینجمنٹ کو یہ اعتماد اور حوصلہ ملا کہ ان کرکٹرز کو سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے
سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسامہ اور زمان مایوس ہوں گے اور انہیں ایسا ہی ہونا چاہیے جیسا کہ وہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے منتظر ہوں گے۔ وہ معیاری کرکٹرز ہیں اور ان کے آگے طویل کریئر ہے۔ انہیں اپنی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ دستیاب ہو
ٹیم لاہور میں 4 سے 6 مئی تک تین روزہ تربیتی کیمپ کے بعد 7 مئی کو ڈبلن کے لیے روانہ ہوگی
ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کو تیار کرنا ایک مشکل کام تھا جس کا سبب غیرمعمولی ٹیلنٹ کا دستیاب ہونا ہے۔
مکمل غور و خوض اور کرکٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ہم نے ان 18 کھلاڑیوں کو حتمی شکل دی ہے۔
اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب اور عثمان خان کی شکل میں ایک مضبوط ٹاپ آرڈر موجود ہے۔
اعظم خان، افتخار احمد اور محمد عرفان خان کے ساتھ ایک موثر مڈل آرڈر موجود ہے
عماد وسیم، شاداب خان اور سلمان علی آغا ورسٹائل آل راؤنڈرز ہیں ۔
پیس بیٹری محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے
ابرار احمد کی اسپن صلاحیت بھی اسکواڈ کا حصہ ہے۔
آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی تک ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی
۔