لاہور میں سپاہیوں کی ٹارگٹ کلنگ نے پولیس فورس میں سراسیمگی کی لہر دوڑا دی

لاہور: ٹیکسالی گیٹ میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ حملہ آور کی پولیس اہلکار کے تعاقب کرنے والی فوٹیج نیوز نے حاصل کرلی حملہ آور ہیلمٹ پہنے کانسٹیبل غلام رسول کی موٹرسائیکل کا تعاقب کرتا دکھائی دیتا ہے غلام رسول موٹرسائیکل سے اتر کر پان شاپ پر کھڑا ہوتا ہے
حملہ آور اپنی موٹرسائیکل پر تین سے پانچ منٹ تک غلام رسول کو دیکھتا رہاحملہ آور نے غلام رسول پر تین فائرکیے ۔ حملہ آور نے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا تفتیشی اداروں نے حملہ آور کی مختلف مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں

ٹکسالی گیٹ میں موٹرسائیکل سوار ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ ۔ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔۔۔۔ صوبائی دارلحکومت میں پے در پے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والا ملزم سیریل کلر بن گیا
لاہور میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کر کے قتل کرنے والا ملزم سیریل کلر بن گیا جس کی نقل وحرکت سیف سٹی کیمرے میں محفوظ ہو گئی ہے۔۔۔ ہونے والے پولیس اہلکار کے قاتل کی موٹر سائیکل کی شناخت ہوگئی پولیس نے کرول گاؤں باغبانپورہ میں ایس ایس پی آپریشنز علی کی سربراہی میں سرچ آپریشن بھی کیا۔۔۔واقعہ کی روک تھام کے لیے سی سی پی او لاہور نے سخت ناکابندی کرنے کی ہدایت جاری کردی…….لاہور میں گزشتہ چند روز میں چار باوردی پولیس اہلکار دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں اور انہیں قتل کرنے والا ملزم ایک سیریل کلر بن چکا ہے
گزشتہ شب پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ٹکسالی میں پولیس اہلکار پان کی دکان پر کھڑا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کر دی۔ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی پولیس کانسٹیبل غلام رسول کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس اہکار کے جاں بحق ھونے کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں تھانہ ٹبی سٹی میں درج ھو چکا ہے
لاہور شہر میں 15 روز کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا چوتھا واقعہ ہے۔ اس سے قبل مصری شاہ میں سب انسپکٹر کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ 2 روز قبل نشتر کالونی کے علاقے میں بھی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جبکہ باغبانپورہ کے علاقے میں بھی کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا تھا۔
پولیس تاہم باوردی پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔۔۔۔ پے در پے ٹارگٹ کلنگ سے پولیس میں خّوف و ہراس پھیل چکا ہے دوسری جانب اعلی افسران کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو دیوٹی پر سول ڈریس میں انے کے احکمات دئیے جا چکے ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد پولیس کے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نماز جنازہ میں شرکت کی،کمانڈر 4 کور لیفٹنٹ جنرل سید عامر رضا ہلال امتیاز ملٹری کی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت،
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت۔جوڈیشل ونگ میں تعینات کانسٹیبل غلام رسول نے گذشتہ رات نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی ، پھولوں کی چادر چڑھائی

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے کانسٹیبل غلام رسول کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کے بیٹے اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی ۔

53 سالہ کانسٹیبل غلام رسول کے پسماندگان میں اہلیہ ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔
شہید کانسٹیبل غلام رسول کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس کانسٹیبل غلام رسول جیسے 1600 سے زائد شہداء اور 1700 سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انور

شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اور غازیوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔

٭کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ڈی آئی جی( آرگنائزڈ کرائم یونٹ)عمران کشور، ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران اور سینئرافسران نے نماز جنازہ ادا کی۔

٭جوڈیشل ونگ میں تعینات کانسٹیبل غلام رسول نے ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔

٭ سی سی پی او لاہور نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

٭ اس موقع پر کانسٹیبل غلام رسول کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

٭ سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

٭شہید کانسٹیبل غلام رسول کا تعلق شرقپور سے تھا،پسماندگان میں ایک بیٹااور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

٭ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کے اہل خانہ سے تعزیت۔

٭ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔بلال صدیق کمیانہ

٭شہید کانسٹیبل کے قاتلوں کوجلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

٭شہید کانسٹیبل غلام رسول نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے محکمہ پولیس کی شان ہیں۔سی سی پی اولاہور

٭ شہید کانسٹیبل غلام رسول کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ

٭ محکمہ پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔سی سی پی اولاہور

٭ کانسٹیبل غلام رسول نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔بلال صدیق کمیانہ

٭محکمہ پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔سی سی پی او لاہور

٭شہید کانسٹیبل غلام رسول کے اہل ِ خانہ کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔بلال صدیق کمیانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں