*چکوال خاتون ڈرائیور رنے موٹروےپولیس افسران کے ساتھ بدتمیزی کی انتہا کر دی۔
پولیس افسران سے بدتمیزی کا یہ واقعہ یکم مئی کی دوپہر کا ہے جب موٹر وے بولیس نے کلر کہار کے نزدیک غفلت اور تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی کو روکا خاتون ڈرایئور اور ساتھ موجود خاتون نے موٹروے پولیس افسران پر دھمکیوں اور گالیوں کے بوچھاڑ کر دی ۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار گاڑی سائیڈ پہ کرنے کی درخواست کر رہے ہیں جبکہ خاتون گاڑی سڑک کے درمیان میں کھڑی کر کے موٹروے بلاک کر نے کی دھمکیاں دے رہی ہیں اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کو وردی اتروانے نوکری سے نکلوانے اور جیل بھجوانے کی دھمکیاں دئیے جا رہی ہیں جبکہ موٹروے پولیس کے اہلکار تحمل و برداشت کی تلقین کرتے نظر أ رہے ہیں ۔موٹر وے استعمال کرنے والے دیگر مسافروں نے ایسی خود سر اور بدتمیز خواتین کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی اپیل کی ہے ۔خاتون ڈرائیورجرمانہ اداکیے موقع سے فرار ہو چانے میں کامیاب ہو گی۔تاہم موٹروے پولیس کے مطابق ان گے خلاف قانونی کاروائی کا أغاز کر دیا گیا ہے.