کابل ( بی این اے ) دو بھارتی تاجروں ناگر اور انبانی نے پنجشیر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے گورنر پنجشیر حافظ محمد آغا حکیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں پنجشیر میں سرمایہ کاری کرنے کا اپنا بزنس پلان گورنر کے ساتھ شئیر کیا۔
پنجشیر گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دو بھارتی تاجروں نے حافظ محمد آغا حکیم سے ملاقات کے دوران اپنا بزنس پلان ان کے ساتھ شیئر کیا۔
بھارتی تاجروں نے افغانستان میں خاص طور پر پنجشیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، اور کہا کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے مزید بھارتی سرمایہ کاروں کو بھی ترغیب دی جائے گی. پنجشیر کے گورنر نے تجارتی امور بھارتی تاجروں کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے.
یاد رہے کہ بھارتی تاجر ناگر قیمتی پتھروں کے تاجر جبکہ امبانی چین، عمان اور افریقہ میں تجارت میں مصروف ہیں.