مسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری عابد رضا نے کہا کہ نظام کو بچانے کے لئے ہم ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں ہم نے جدوجہد نہ کی تو سیاسی نظام نہیں بچے گا بارسلونا میں تقریب سے خطاب
سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں بارسلونا میں جلسہ عام اور تقریب استقبالیہ۔
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔اور بیرسٹر امجد ملک کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا گیا
سالار قافلہ اور سابق ایم این اے اور صدر ڈویژن گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کے اعزاز میں
چوہدری امانت حسین مہر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفیر ٹریڈ کوآرڈینیٹر بزنس یورپ اور حاجی راجہ اسد حسین صدر مسلم لیگ ن سپین کے زیر صدارت جلسہ عام اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔جس میں مسلم لیگ ن سپین اور اوورسیز کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔تقریب سے سوشلسٹ پارٹی بادلونا کے صدر فرناندو کاریرا اور صدر مسلم لیگ ن سپین حاجی اسد حسین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری عابد رضا کو بارسلونا میں خوش آمدید کہا اور حلقہ میں انکی خدمات ترقیاتی کاموں کو سراہا۔
چوہدری امانت حسین مہر نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ اچھی سیاسی بصیرت رکھتے ہیں۔یہ ہی وجہ ہے کہ اعلی قیادت انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔۔انہوں نے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اور بیرسٹر امجد ملک کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے مسلم لیگ ن دنیا بھر میں مزید فعال ہوئی ۔۔ معزز مہمانوں کا گرمجوشی سے پھول پیش کر کے استقبال کیا گیا۔جبکہ فلسطینیوں کی آزادی اور امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی