پنجاب میں کسان گندم کے باردانہ کے لئے رل گئے پاسکو انسپکٹر نے فیکٹری میں تین ہزار بوریاں چھپالی تھیں انتظامیہ نے چھاپہ مار کر برآمد کرلیں راشی انسپکٹر کو بچانے کے لئے بااثر افراد سرگرم
بہاولنگر/ چھاپہ خفیہ اطلاع پر ضلعی انتظامیہ ٹیم کا پولیس کے ہمراہ نجی کاٹن فیکٹری پر کامیاب چھاپہ اسسٹنٹ کمشنرز طلحہ نعیم طبانی اور عامر محمود نے چھاپہ مار ٹیم کی سربراہی کی فیکٹری میں موجود 3 ہزار سے زائد سرکاری پاسکو بوریاں برآمد غیر قانونی طورپر پاسکو بوریوں میں گندم بھرکر سینٹر پر منتقل کی جارہی تھی
انتظامیہ ٹیموں نے گندم سے بھری پاسکو بوریاں قبضے میں لے لیں فیکٹری کو سیل کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا
فیکٹری مالکان اور ملوث پاسکو انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کسانوں کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون
پاسکو حکام کو میرٹ پر اصل حقدار کسانوں کو باردانہ جاری کرنے کے سخت احکامات دیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں تحصیل لیول پر اسسٹنٹ کمشنرز سمیت مقامی انتظامیہ سخت مانیٹرنگ کرے گی۔ کاشتکار اپنی شکایات کےازالے کےلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں