تین سال قبل اغوا ہونے والی بچی گھر واپس آگئی پولیس نے بچی کے قتل کے الزام میں گزشتہ سال مبینہ قاتل سے اعتراف جرم بھی کروالیا تھا پاکپتن پولیس کی اعلی کارکردگی مثال بن گئی
a0d5a67f-82bf-4027-8bb8-8baf9330cd53
پاکپتن کے علاقہ ڈھپئی سے 5 سالہ بچی عدن فاطمہ جو تین سال قبل گاؤں سے لا پتہ ہوتی ہےجس کی ایف آئی آر تھانہ ملکہ ہانس میں درج کی گئی اغوا کے دوسال بعد 2023 میں پولیس نے گرفتار ملزم سے بچی کو قتل کیے جانے کا اعترافی بیان لے لیا
پولیس نے ملزم کا وڈیو بیان جاری کیا جس میں ملزم نے بچی کو قتل کرنے اور لاش کو نہر میں پھینک دینے کا اعتراف کرلیا
ملزم مزمل نے بچی کے چچا کے ساتھ ہوئی تلخ کلامی کی وجہ سے بچی کو قتل کیادلچسپ اور حیران کن صورتِحال اس وقت پیدا ہوئی جب بچی عدن فاطمہ کو کوئی نا معلوم شخص گاؤں کے باہر چھوڑ گیا
پاکپتن بچی نے بتایا کے وہ کسی درس میں رہی ہے ملزم سے لیے گئے قتل کرنے کے اعترافی بیان اور پھر 3 سال بعد بچی کی گھر واپسی نے پنجاب پولیس کے تفتیشی نظام پر سوالیہ نشان اُٹھا دیے