اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط کا معاملہ، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردی، درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ معاملے کی انکوائری کرے یا کمیشن تشکیل دے
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ میں ایگزیکٹو کی مداخلت کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے،ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ تحقیقات کرے یا کمیشن تشکیل دے،عدلیہ میں مداخلت پر رسپانس کا طریقہ وضح کیا جائے، آرٹیکل 194 کے فرائض سر انجام دینے کیلئے ہائیکورٹ کے قواعد اور احکامات کا جائزہ لینے کیلئے وقعتاً فوقتًا فل کورٹ اجلاس بلانے کی ہدایت دی جائیں،
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تمام ہائیکورٹس فل کورٹ اجلاس بلا کر مداخلت کے بارے میں سپریم کورٹ کو آگاہ کریں،عدلیہ کی آزادی کے تحفظ اور مداخلت روکنے کیلئے مناسب احکامات جاری کیے جائیں، ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کے مناسب احکامات جاری کیے جائیں،حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا انکوائری کمیشن کالعدم قرار دیا جائے،مقدمات کو مقرر کرنے اور چیف جسٹس کے بینچ تشکیل دینے کا اختیار آئین اور عدلیہ کی آزادی کے برخلاف قرار دیا جائے، بینچز کی تشکیل اور مقدمات مقرر کرنے کیلئے ہائیکورٹس کو قواعد بنانے کی ہدایات دی جائیں،