راولپنڈی
خاتون سکول ٹیچر سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
ملزم عثمان سے چھینا گیا پرس،6ہزار نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد
ملزم نے چند روز قبل تلسہ روڈ سے خاتون سکول ٹیچر سے پرس چھینا تھا
واقعہ کی اطلاع پر سول لائنز پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا
ایس ایس پی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی پوٹھوہارکی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جینس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا
ایس ایچ او سول لائنز اور لیڈی پولیس آفیسر نے برآمد کیا گیا پرس اور نقدی6000روپے سکول ٹیچرکے حوالے کی،
خاتون سکول ٹیچر نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا،