Embed HTML not available.

سعودی عرب میں پاکستان میڈیکل حج مشن کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خدمات کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف پاکستانی عازمین حج کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے

سعودی عرب میں پاکستان میڈیکل حج مشن کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خدمات کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف پاکستانی عازمین حج کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی عازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر سال کی طرح پاکستان میڈیکل حج مشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قائم کیے گئے طبی مراکز میں عازمین کو چوبیس گھنٹے فری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور 464 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنے ہم وطنوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں اسکے علاوہ فری ایمبولینس،الٹرا ساونڈ،ایکسرے،ڈینٹل کلینک، ای سی جی سمیت دیگر میڈیکل ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جن سے روزانہ سینکڑوں مریض مستفید ہو رہے ہیں پاکستان میڈیکل حج مشن کے ڈائریکٹر کرنل SHAHAMAD ALI کا کہنا ہے کہ میڈیکل مشن میں تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہے جو مناسک حج کی ادائیگی سے قبل اور حجاج کرام کی وطن واپسی تک طبی سہولیات فراہم کرے گا اسکے علاوہ میڈیکل مشن میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد طبی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے

سعودی عرب میں پاکستان میڈیکل حج مشن کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خدمات کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف پاکستانی عازمین حج کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں