*بچوں اور خواتین سے زیادتی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ریڈ لائن*
پنجاب پولیس کی Never Again مہم کے تحت جنسی درندوں کے خلاف کاروائیاں جاری،
عارف والہ پاکپتن میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا تھا،
تھانہ رنگ شاہ کی حدود میں گھر کی دیوار پھلانگ کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم اویس گرفتار،
پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کیا، بروقت کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
ملزم کا 03 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس
بچوں اور خواتین سے زیادتی تشدد جنسی ہراسگی پر زیرو ٹالرنس ہے، آئی جی پنجاب
(ڈی پی آر پنجاب پولیس)