پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے نگران حکومت میں ایک سو ارب سے زائد کی گندم امپورٹ کرنے والوں کی نشاہدہی کریں اور ان کو کٹہرے میں لائے

پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے حکومت سے گندم امپورٹ کرنے کے معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا بولے کمیشن نگران حکومت میں ایک سو ارب سے زائد کی گندم امپورٹ کرنے والوں کی نشاہدہی کریں اور ان کو کٹہرے میں لائے ۔حکومت نے اگر کسانوں کا مسائل حل نہ کئے تو پیپلز پارٹی سٹرکوں پر کاشکاروں کے ساتھ ہوگی ۔
پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کے گندم کی خریداری اور بارادنہ سمیت تمام مسائل حل کریں ورنہ پیپلز پارٹی کسانوں کے ساتھ سٹرکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو گی ۔کسان کی مرضی کے بغیر کس طرح فصل کا ریٹ طے کر لیا جاتا ہے پرانے روایت کو بھی تبدیل کرنا ہوگا ۔بولے اسی فیصد زراعت سے وابستہ لوگوں اور زرعی ملک ہونے کے باوجود ہر چھ ماہ بعد کسان کو فصل کی فروخت کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت کسانوں سے گندم خرید کر ایکسپورٹ کریں اور نگران حکومت میں گندم امپورٹ کرنے والوں کے خلاف کمشن کے ذریعے نشاندھی کر کے کاروائی کی جائے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں