وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی قونصلیٹ آمد
چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین (Zhao Shiren ) نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی سیکورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا
پاکستانی میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی
تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محسن نقوی
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ محسن نقوی
چینی بھائیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ محسن نقوی
چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔ چینی قونصل جنرل
پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ محسن نقوی