وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تیز برستی بارش میں ساملی سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال پہنچ گئیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مری، گلیات سمیت پورے ایریا میں مربوط ہیلتھ قائم کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تیز برستی بارش میں ساملی سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال پہنچ گئیں
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مری، گلیات سمیت پورے ایریا میں مربوط ہیلتھ قائم کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہاڑیوں علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت مریضوں کی منتقلی کے لئے ہیلی پیڈ اور ایئر سٹریپ بنانے کی ہدایت کر دی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی مدر اینڈ چائلڈ بلاک فوری طور پرفنکشنل کرنے ہدایت
ڈاکٹرز، سٹاف کی تعیناتی اور ان کی رہائشوں کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ساملی ہسپتال میں جنرل وارڈز قائم کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ساملی ہسپتال میں جدید ترین کارڈیک بلاک قائم کرنے کی ہدایت
سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے اینکالوجی یونٹ بھی بنے گا
میڈیسن، سرجرجی، یورلوجی، آرتھو، آئی، ای این ٹی وارڈز بنیں گے
وزیراعلی مریم نوازشریف کی مری میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ساملی ہسپتال میں مریضوں کی منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ فوری طور چلانے کی ہدایت کی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے او پی ڈی، وارڈ اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے او پی ڈی میں لیڈی ڈاکٹر سے ہسپتال اور مریضوں کے بارے میں دریافت کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی او پی ڈی میں موجوو خاتون کے بھائی کے فوری علاج کے لئے اقدامات کی ہدایت کی
مریض کی منتقلی کے لئے میرے ہیلی کاپٹر بھی چاہیے تو حاضر ہے۔مریم نواز شریف
وزیر اعلیٰ مریم شریف ٹی بی وارڈ پہنچ گئیں اور ہر مریض کے پاس جا کر تیمارداری کی
وزیر اعلیٰ نے مریضوں سے علاج کے بارے میں دریافت کیا، جلد صحت یابی کے لئے دعائیں دیں
ہماری بیٹی حال پوچھنے آئی ہے، میں بہت خوش ہوں،ٹی بی کے مریض راجا اسرار کی وزیراعلیٰ سے گفتگو
ماں باپ بہت بڑیسہار ہوتے ہیں، خدمت میں کسر نہ رہنے دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوا ز کی مریض راجا اسرار کے بیٹے کو نصیحت
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں دریافت کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال کے انتظامات اور علاج پر اظہار اطمینان
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ساملی سینیٹوریم ہسپتال سٹور روم کا بھی معائنہ کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ساملی ہسپتال کیمٹی روم میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی
ایم این اے اسامہ راجااشفاق سرور، ایم پی اے بلال یامین ستی،چیف سیکرٹری زاہد اختر، کمشنر عامر خٹک، اے بی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس اور دیگر حکام بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں