خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف سیف کا کلائمیٹ چینج کونسل اجلاس پر ردعمل 2022 سیلاب شہباز شریف نے خیبرپختونخوا سیلاب متاثرین کے لیے 10 ارب روپے کا اعلان کیا جو وفا نہیں ہوا

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف سیف کا کلائمیٹ چینج کونسل اجلاس پر ردعمل خیبر پختونخوا موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے، دہشتگردی اور کلائمیٹ چینج نے خیبر پختونخوا میں عوام کو جانی و مالی نقصان پہنچایا، 2022 سیلاب میں بھی وفاق نے خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا تھا اگست 2022 میں شہباز شریف نے خیبرپختونخوا سیلاب متاثرین کے لیے 10 ارب روپے کا اعلان کیا جو وفا نہیں ہوا، اقوام متحدہ سے ملنے والی گرین کلائمیٹ فنڈ میں خیبر پختونخوا کو مسلسل نظر انداز کیا جارہاہے، گزشتہ سال جنیوا میں پاکستان فلڈ ڈونرز کانفرنس کے 9 ارب ڈالرز میں خیبرپختونخوا کو حصہ نہیں دیا گیا، کلائمنٹ چینج کانفرس کاپ میں بھی وفاق نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالےخیبر پختونخوا کو نظر انداز کیا،وفاق خیبرپختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، وفاق نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے بعد خیبر پختونخوا کے کاربن کریڈٹ شئیر پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کلائمیٹ چینج کونسل اجلاس میں بھی وزیر اعظم سے صوبائی بقایاجات پر بات کی، وفاق کی جانب سے زیادتیوں کے حوالے وزیر اعلی علی امین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کیا، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں