مالی بحران سے دوچار صوبے کے افسر شاہی پر نوازشات کا سلسلہ جاری،محکمہ بلدیات خیبر پختونخواکے گریڈ سولہ کے افسرپرقسمت کی دیوی مہربان ہوگئی،محکمے کے ایک پراگریس آفیسر انوارالحسین کو پشاور اور چارسدہ میں بیک وقت 8 اہم عہدے حوالہ گریڈ 16کے پراگریس آفیسر کواسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر بلدیات پشاور سٹی کا عہدہ دیا گیا ہے،اعلامیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل شبقدر چارسدہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل تنگی چارسدہ کا چارج حوالہ ساتھ ہی تحصیل شاہ عالم،تحصیل متھرا،تحصیل چمکنی،تحصیل پشتخرہ،تحصیل حسن خیل کے پراگریس آفیسر کا چارج بھی دیدیا گیا،