محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزکو معطل کردیا، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہیں گے، اعلامیہ کے مطابق ڈی جی ہیلتھ کے خلاف خاتون ٹیکنیشن سے رشوت وصولی کی شکایت موصول ہوئی تھی، خاتون ٹیکنیشن نے ٹرانسفر کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کرلیے تھے ، کسی بھی ملازم کی ملوث ہونے کی صورت میں انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائےگی،