پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے منافع میں بڑی کمی ہوگئی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ 70.1 فیصد کمی گزشتہ سال کے 12.54 ارب روپے منافع کے مقابلے میں 3.74 ارب روپے کا منافع کمایا

پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے منافع میں بڑی کمی ہوگئی
پی ایس او کے منافع میں سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ 70.1 فیصد کمی ہوئی
پی ایس او نے گزشتہ سال کے 12.54 ارب روپے منافع کے مقابلے میں 3.74 ارب روپے کا منافع کمایا
مجموعی طور پر کمپنی کی ٹاپ لائن سالانہ 5.6 فیصد اضافے سے 873.63 ارب روپے ہوگئی
فروخت کی لاگت میں 9.2 فیصد سالانہ اضافہ ہوا
مجموعی مارجن گزشتہ سال کے 5.83 فیصد سے 2.67 فیصد تک گر گیا سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں دیگر آمدنی 31.5 فیصد سالانہ بڑھ کر 3.3 ارب روپے ہوگئی ڈسٹریبیوشن اور مارکیٹنگ اخراجات میں سالانہ 11.9 فیصد، انتظامی اخراجات میں سالانہ 45.9 فیصد اضافہ ہوا
پی ایس او کی مالیاتی لاگت میں سالانہ 9.0 فیصد اضافہ ہوا
مالیاتی لاگت گزشتہ سال کے 14.56 ارب روپے کے مقابلے میں 15.88 بلین روپے ہوگئی
پی ایس او نے گزشتہ سال 13.95 ارب روپے کے ٹیکس کے مقابلے میں 1.27 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں