اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار تین رکنی گروہ نے مزید انکشافات کر دیے تین رکنی گروہ نے چند ماہ قبل ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار تین رکنی گروہ نے مزید انکشافات کر دیے تین رکنی گروہ نے چند ماہ قبل ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

ایس ایس پی عدیل چاندیو کے مطابق شہری نجی بینک سے سات ہزار ڈالر اور لاکھوں روپے رقم شہری نکلوا کر گھر پہنچا ہی تھا کہ پیچھے پیچھے ڈکیت گروہ کے ساتھی بھی آگئے اس گروہ کے کارندے الگ الگ موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر وارداتیں کیا کرتے تھے،یہ گروہ صرف بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو ہی ٹارگٹ کیا کرتا تھا،اس گروہ کے کچھ ساتھی پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں،اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ سے تین رکنی گروہ کو نیو کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سے گرفتار کیا،یہ گروہ مختلف اضلاع میں وارداتی کیا کرتا تھا گرو کا ایک رکن بینکوں کے اندر صرف بڑی رقم نکلوانے والوں کی نشاندہی باہر ساتھیوں کو کیا کرتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں