کراچی کے ساحل پر مبینہ طور پر ڈوب کر خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان منظر عام پر آگیا، پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا، دو شادیاں کرنے والے نوجوان نے بیوی کو ڈرانے کے لیئے ڈرامہ رچایا تھا اب مبینہ طور پر قانون سے بچنے کے لیئے اغوا کا ڈرامہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے،
پیر کو رات گئے سی ویو کے ساحل سے ویڈیو کال کر کے اہلیہ کو خودکشی کرنے کا بتانے والا نوجوان طاہر محمود منظر عام پر آگیا
طاہر محمود کے والد کہتے ہیں اداروں نے بڑی مدد کی ہمیں تو اس بات کی خوشی ہے کہ طاہر صحیح سلامت گھر لوٹ آیا،
شاہ فیصل کالونی تھانے کے پولیس حکام کہتے ہیں طاہر نے پہلے خودکشی کا ڈرامہ رچایا اور اب بھی بیان میں تضاد ہے،
طاہر محمود کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے ہے جس نے پہلی شادی خاندان میں اور دوسری شادی کراچی میں کی ہے، وہ ذاتی کار میں آن لائن ٹیکسی چلانے کا کام کرتا ہے،،،