ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی سرجیکل آلات کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کاروائی

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

سرجیکل آلات کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کاروائی – ملزم گرفتار

کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، آئی ڈارپس، لینسز، کٹس اور دیگر آلات برآمد

چھاپہ مار کاروائی اردو بازار کراچی میں واقع اپتھلو ٹیک نامی دفتر پر کی گئی

چھاپے کے دوران ملزم معصوم احمد سے چیک بکس، لیپ ٹاپس اور موبائل برآمد

ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے مشتبہ ٹرانزیکش کے حوالے سے ریکارڈ برآمد

ملزم کی نشاندہی پر پی ای سی ایچ ایس کراچی میں واقع گھر پر بھی چھاپہ مار کاروائی کی گئی

چھاپے کے دوران مذکورہ گھر سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

برآمد ہونے والی کرنسی میں63762 امریکی ڈالر، 49170 یورو، 3100 سعودی ریال شامل

برآمد ہونے والی کرنسی میں 252 سنگاپور، 210 قطری ریال اور 299500 پاکستانی روپے شامل

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا

چھاپے کے دوران کروڑوں مالیت کی سمگلڈ شدہ انڈین تیار کردہ آئی لینسز، سرجیکل کٹس، سرجیکل نائف برآمد کر لئے گئے۔

ملزمان زائدالمیعاد ڈراپس، لینسز اور دیگر آلات کی دوبارہ پیکنگ کرتے تھے

مذکورہ زائدالمیعاد ڈراپس کا استعمال آنکھوں کے لئے شدید نقصان دہ تھی۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں