انوار حکومت کے وزیرخزانہ عبدالماجد خان کا آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے دو صحافیوں راجہ خالد اور وقاص کاظمی کے خلاف کاروائی کے لیے حکومتی سوشل میڈیا کمیٹی کو مکتوب۔۔۔
آزادکشمیر کے صحافی حکومت آزادکشمیر کی جانب سے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یاد رہے حکومت آزادکشمیر نے اپنے خلاف آواز بلند کرنے والے صحافیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے 30 مارچ کو مغائر آئین ایک سوشل میڈیا کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے بعد مسلسل صحافیوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔۔
اس بھونڈی حرکت پر آزاد حکومت اور اسکے منشیوں کے خلاف بھر پور زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور صحافی بھائیوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں.
پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پر مشتمل آزاد کشمیر حکومت کا صحافیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
قومی اور بین الاقوامی اداروں سے تعلق رکھنے والے مظفرآباد کے دو صحافیوں کے خلاف محکمہ داخلہ کو مکتوب لکھ دیا گیا
اسلام آباد میں مقیم تین سینئر صحافیوں کے خلاف بھی محکمہ داخلہ نے کاروائی شروع کردی زارئع
دارلحکومت کے صحافیوں ( وقاص شاہ اور راجہ خالد )نے چند ماہ قبل وزیر خزانہ عبدالماجد خان کی جانب سے مہاجرین مقیم پاکستان کے لئے مخص فنڈز میں مبینہ خرد برد پر تحقیقاتی خبرین کی تھیں
اسلام آباد میں مقیم کشمیری صحافیوں ( عامر محبوب ، راجہ کفیل ، شہزاد راٹھوار ، کاشف میر ) نے وزیر اعظم انوار الحق کی حکومت پر تنقیدی خبریں رپورٹ کی تھیں صحافیوں کے خلاف آزاد کشمیر کے حساس خطہ میں کاروائی کے خلاف ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ریاست جموں کشمیر کے حساس علاقے میں صحافیوں کے خلاف مقدمات پر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کا بھی احتجاج کا اعلان
ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کی احتجاجی کال کی حمایت کا اعلان کردیا
آزادی صحافت پر قدغن اور صحافیوں کے خلاف حکومتی اقدمات پر “رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز” ، اور انسانی حقوق تنظیموں کو مکتوب لکھنے کا فیصلہ