کوہاٹ میں گولیاں چل گئیں مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار۔
کوہاٹ کے علاقہ توغ بالا میں سابقہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے. واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں دو نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پنڈی روڈ پر واقع توغبالا کے علاقے میں مبینہ ملزمان عصمت اللہ اور مطیع اللہ پسران اکبر خان ساکنان توغ پایاں نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف فریق کے باپ بیٹے عابد خان ولد امیر خان اور اسکے بیٹے ناصر کمال کو موت کے گھاٹ اتار دیا. واردات کے بعد ملزمان فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ مقتولین کی لاشیں کوہاٹ ڈویژنل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی. واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع واردات پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد قبضے میں لے لئے.