*کہروڑپکا میں آوارہ کتوں کے غول کےحملے میں 8 سالہ معصوم ارسلان کے جاں بحق ہونے کا معاملہ ضلع کونسل کے تین افسران کو ذمہ دار قرار دیدیا غفلت برتنے پر ڈی او ریگولیشن سید مصلح الدین ،سیکرٹری یونین کونسل رپڑ حسنین شاہ اور انسپکٹر انفورسمنٹ عامر رسول معطل کر دیئے گئے
کہروڑ پکا کا علاقہ بنگلہ حامد پور میں اوارہ کتے کے گول نے اٹھ سالہ بچے کو بے دردی سے کاٹ کر نوچ ڈالا جس کی وجہ سے معصوم بچے کی جان چلی گئی انتظامیہ نے انکوائری کیے بغیر ہی معاملے کو مشکوک قرار دے دیا جس پر پوسٹ مارٹم کے لیے بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا والدین کی اصرار پر پوسٹ مارٹم نہ کیا گیا
لودھراں ضلع بھر میں کتوں کانٹے کے کیسسز میں اضافے کے باوجود متعلقہ اداروں پر کوئی اثر نہیں ہو رہاخونخوار کتے مارنے کے آج تک ٹھوس اقدامات نہ کیے ہیں,گزشتہ دو سالوں سے زائد عرصے سے کہروڑپکا میں کوئی کتا مار مہم شروع نہ ہو سکی ہے ضلعی انتظامیہ گڈ گورننس کے دعوے تو کرتی ہے مگر عملی طور پر حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے ضلعی انتظامیہ نے دورے کرکے کتے مارنے کے لیے طویل دعوے کیے لیکن ان دعوں میں حقیقت نظر نہ آئی