ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے میاں بیوی بیٹی سمیت جانبحق ایک خاتون زخمی ہوگئیں
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین کی کچھی پھاٹک کے مقام پر موٹر سائیکل زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد میاں بیوی دو سالہ بچی جانبحق ہوگئے جبکہ مقتول کی والدہ شدید زخمی ہوگئی ہے واقعہ کے بعد زخمی اور لاشوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی خاتون کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا موٹرسائیکل سوار ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا۔