منوال گتا فیکٹری میں کیمیکل لیکج کی وجہ سے فیکٹری کے چار پلمبر جانبحق ابتدائی اطلاعات کے مطابق گتا فیکٹری کے چار پلمبر جو کہ ورکنگ کررہے تھے کیمیکل کی لیکج سے گیس بن گئی اور دم گھٹنے کی وجہ سے چاروں پلمبر موقع پر ہی جانبحق ہو گئے
ڈھڈیال
منوال روز نزد کھودے پیپر مل میں زہریلی گیس سے چار مزدور ہلاک
منوال پیپر مل میں چار مزدور کام کرتے ہوئے 8 فٹ گہرے ٹینک میں جا گرے 2 گھنٹے ریسکیو آپریشن جاری رہا اور مریضوں کو ٹینک سے نکال لیا گیا،
ابتدائی طبی امداد میں CPR کا عمل کیا گیا،
تاہم ان میں زندگی کی علامات موجود نہیں تھیں متاثرین میں عامر ولد اسلم عمر 50 سال، ذیشان ولد زوار عمر 35 سال، محمد ثاقب عمر 23 سال اور جمشید ولد ارشد عمر 26 سال شامل ہیں،
اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود اور ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قراۃ العین ملک DHQ ھسپتال پہنچ گئے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گتا فیکٹری کے چار پلمبر جو کہ ورکنگ کررہے تھے کیمیکل کی لیکج سے گیس بن گئی اور دم گھٹنے کی وجہ سے چاروں پلمبر موقع پر ہی جانبحق ہوگئے