پی ڈی ایم اے کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 63 افرادجاں بحق جبکہ 78 افراد زخمی ہوئے،ڈی جی پی ڈی ایم اے
رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 33 بچے 15 مرد اور 15خواتین جبکہ زخمیوں میں 17خواتین، 37 مرد اور 24 بچے شامل ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے
مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور3202 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 477گھروں کو مکمل جبکہ 2725گھروں کو جزوی نقصان پہنچا،ڈی جی پی ڈی ایم اے
تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مھمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں رونما ہوئے،ڈی جی پی ڈی ایم اے رپورٹ
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم نے حالیہ بارشوں میں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 110 ملین روپے جاری کیے،ڈی جی پی ڈی ایم اے
اس کے علاوہ قبائلی اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیوں کی مد میں 90 ملین روپے جاری کئے جا چکے ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے
مالی معاونت کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع سوات، چترال لوئر ،باجوڑ، کوہستان لوئر، پشاور، نوشہرہ، مہمند، دیر اپر، ٹانک، شانگلہ، تورغر، اور ڈی آئی خان کو امدادی سامان بھی فراہم کر دیا گیا،ترجمان پی ڈی ایم اے
امدادی سامان میں خیمے، چٹائیاں،کچن سیٹس،کمبل، بستر،ترپال، سولر لیمپس اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.ڈی جی پی ڈی ایم اے
بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پہلے سے ہی الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا تھا،
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں،
بیری باغ کے قریب بارشوں سے متاثرہ کچے مکان کی چھت گر گئی، ابتدائی طور پر چھت کے ملبے تلے 4 بچے اور 2 مرد پھنس گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع اہلکاروں نے ملبے تلے سے تمام زخمیوں کو نکال لیا، میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔
زخمیوں کے نام
جمیل عمر 30 سال
شیر زمان عمر 30 سال
اسفندیار عمر 13 سال
نوید عمر 12 سال
عدنان عمر 12 سال
شایان عمر 8 سال