کرم پور۔کھیت میں جانوروں کے لیے چارہ کاٹنے والی خاتون پر اوباش کا حملہ بے ہوشی کی حالت میں کانوں اور ناک سے زیورات نوچ لیے۔
کرم پور۔کرم پور کے نواحی علاقہ پیر شاہ کی ریائشی خاتون ام بشیراں اپنے جانوروں کے لیے قریبی کھیت میں چارہ کاٹنے گئی تو اوباش ملزم امتیاز کمہار نے موقع پاکر خاتون کا گلا دبا دیا خاتون بے ہوش ہوگئی تو کانوں اور ناک سے کانٹے اور کوکے اتار کر فرار ہو گیا۔خاتون گھر نہ آنے پر وارثاء نے تلاش کیا کھیت میں بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی اور کانوں سے خون بہہ رہا تھا متاثرہ خاتون کو قریبی ہسپتال کرمپور پہنچایا گیا اور وہ ہوش میں آئی تو واقعہ بیان کیا تو پولیس نے ملزم امتیاز کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔