گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے انکے رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین بھی ہمراہ موجود تھے۔
گورنر گلگت بلتستان نے چوہدری شجاعت حسین سے انکی طبیعت دریافت کی اور گلگت بلتستان آنے کی دعوت دی۔ دونوں کے درمیان ملک کے مجموعی سیاسی صورتحال سمیت گلگت بلتستان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی
گورنر گلگت بلتستان نے قومی اسمبلی ،سینیٹ سمیت اہم پلیٹ فارمز پر گلگت بلتستان کی نمائندگی اور آئینی حقوق کے معاملے پر مسلم لیگ ق کے صدر و ممبران کی گلگت بلتستان کے ساتھ مکمل حمایت رکھنے پر زور دیا۔ گورنر گلگت بلتستان سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی حُسن سے مالا مال ہے سیاحت کے شعبے میں اصلاحات کےلئے مسلم لیگ ق اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گی، انہوں نے یقین دلایا کہ مسلم لیگ ق سے وابستہ وزراء ،اسمبلی ممبران و سینیٹرز گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کےلئے ہر فورم پر بھرپور ترجمانی کریں گے۔ گلگت بلتستان کے تعلیم،صحت کے شعبے میں ترقی کےلئے اپنا کردار کریں گے۔ اس موقع پر پنجاب کے صوبائی وزیر ایوان و صنعت چوہدری شافع نے کہا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔جی بی صنعتی ترقی کےلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کے فلاح و بہبود کےلئے بھی بڑھ چڑھ کر کام کرے گی۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی وزارت کے زریعے بھی گلگت بلتستان کو ترجیح دی جائے گی۔ تکنیکی تعلیم کےلئے معیاری اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن سکول کو گلگت بلتستان تک توسیع دیں گے۔ چوہدری شجاعت حسین نے گورنر گلگت بلتستان کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا