ڈی ائی خان میں کسٹم اینٹیلی جنس کے اہلکاروں پر دہشتگردوں کا 3 دن میں دوسرا بڑا حملہ دو اہلکار شہید تین زخمی ۔دو حملوں میں 8 اہلکار شہید

ڈی ائی خان . یارک ٹول پلازہ کے قریب کسٹم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ دو اہلکار شہید تین زخمی ۔ نامعلوم حملہ اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ۔پولیس نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے موقع پر پہنچ گئے ۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ کسٹم اہلکار ناکے پر گاڑی میں میں بیٹھے تھے۔ڈی ایس پی حافظ عدنان جن پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی ہے ۔ تین روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس میں انسپیکٹر سمیت پانچ اہلکار شہید ہوئے تھےشہید اہلکاروں کی شناخت انسپکٹر حسنین اور کانسٹیبل ضیاجدون کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں عامر خان اور اجمل شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں