حج عمرہ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیز کی حج کوٹہ سے متعلق دائر درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج پر جانے والے تمام افراد کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا

حج عمرہ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیز کی حج کوٹہ سے متعلق دائر درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج پر جانے والے تمام افراد کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا
حج عمرہ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیز کی حج کوٹہ سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی عدالت نے حاجیوں کی معلومات کے لیے الرٹ میسجز جاری کرنے اور میسجز میں مکمل گائیڈ لائن فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہم یہ سارے کیسز التواء میں رکھ رہے ہیں،اگست کے پہلے ہفتہ میں دوبارہ سماعت کریں گے،اس سال ہم بھی حج معاملات کی نگرانی کریں گے،عدالت نے وزارت مذہبی امور حکامبیہ کی کہ اگر کسی نے ٹیکسی سے متعلق بھی شکایت کی تو آپ کی خیر نہیں،ہم رپورٹ منگوا لینگے آپ حاجی ہیں باریش ہیں امید ہے آپ سچ بولیں گے ہر سال پانچ پانچ بندے سیکرٹریز اور وزراء اپنی طرف سے بھیجتے ہیں،ہم ایف آئی اے سے بھی ساری تفصیل منگوالینگے ، پیرا میڈیکس سٹاف میں کس کس کو بھیجتے ہیں ؟ہم سارا فرانزک کروائیں گے آپ بتاتے ہیں کہ اگر دور دراز کے حجاج وہاں جاتے ہیں اور ان کو کوئی مشکل ہوتو کس سے کیسے رابطہ کریں پرائیوٹ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ جی ہم نے پچھلے سال اشتہار دیاتھا عدالت نے ریمارکس دیےحج سے واپس آکر ہمارے پاس آئیں، مختلف گروپس کے لوگوں کو بھی بلائیں گے،ہم پاکستانیوں کو بلا کر ہوچھیں گے جوافراد گئے کیا سہولت فراہم کی،ہمارا طبی عملہ بھی جاتے ہیں لیکن وہاں نظر کوئی نہیں آتااگر ایک بھی شکایت آئی تو ان کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے، عدالت نے ہدایت کی کہ میسج میں شامل کریں،اگر وزارت سے کوئی شکایت ہو تو وزارت کا نمبر بھی لکھا جائے،حاجیوں کو جاری میسج میں پورا میکنزم بھی شامل کرکے انہیں مکمل تفصیل بتائیں عدالت نے سماعت اگست کے پہلے ہفتہ تک کیلئے ملتوی کردی،۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں