بلیو ایریا میں پٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی
ایم سی آئی کی دو فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں
فائر بریگیڈ ٹیم کی جانب سے آگ بجھانے کا عمل جاری
آگ پر کچھ ہی دیر میں قابو پا لیا جائے گا، ایم سی آئی ذرائع
ڈی سی اسلام آباد اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر موقع پر موجود
ری فیلنگ کے لیے آنے والے ٹیکنر میں آگ لگی ہے، ڈی سی اسلام آباد
آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، عرفان نواز میمن
آگ بجھانے کے لیے پاکستان نیوی کی مدد بھی لے لی گئی ہے، ڈی سی اسلام آباد
کنٹینر میں پٹرول ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈی سی اسلام آباد
ریسکیو ٹیموں اور پاک نیوی کے فائر فائٹرز کی مدد سے آگ بجھانے کا سلسلہ جاری
آگ پر 60 فیصد تک قابو پا لیا گیا، ضلعی انتظامیہ ذرائع
آگ پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ ذرائع
ڈی سی اسلام آباد/بیان
آگ کو بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، ڈی سی اسلام آباد
ٹینکر کے اندر پیٹرول موجود ہے، عرفان نواز میمن
کمیمکل کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عرفان نواز میمن
جانی نقصان سے بچنے کے لیے قریبی بلڈنگز کو خالی کروا لیا گیا ہے، ڈی سی اسلام آباد
آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈی سی اسلام آباد
بہت جلد آگ پر قابو پا لیا جائے گا، عرفان نواز میمن
فائر بریگیڈ و آگ بجھانے والی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
آگ لگنے سے تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
جناح ایونیو پر ٹریفک کےلیے متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے ۔
فائر بریگیڈ ٹیم کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا
آگ بجھانے کے عمل میں ایم سی آئی کی سکائی لفٹ نے بھی حصہ لیا
آگ بجھنے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے
ضلعی انتظامیہ، ایم سی آئی اور پولیس موقع پر موجود
آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا، ڈی سی اسلام آباد
آگ بجھنے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، عرفان میمن
پاکستان نیوی، ایم سی آئی اور ریسکیو 1122 کی ٹیمز نے اس پورے عمل میں اہم کردار ادا کیا، ڈی سی اسلام آباد
آگ بجھانے میں مدد فراہم کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ، عرفان نواز میمن