سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں افغانستان سے دراندازی کرکے آنے والے 7 دہشت گردوں مار دیا بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد،،

سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان کے قریب سپن کئی میں سات دہشت گردوں کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ساتوں دہشت گرد مارے گئے، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان کے قریب سپن کئی میں سات دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی، جو پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکورٹی فورسز نے دراندازوں کو گھیرے میں لیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ساتوں دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق پاکستان بارھا عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی، سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں