قائم مقام چیف پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، سنئیر جج جسٹس اعجاز انور نے حلف لیا،

پشاور/چیف جسٹس حلف برداری
قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، پشاور ہائی کورٹ کے سنئیر جج جسٹس اعجاز انور نے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم سے عہدر کا حلف لیا، قائم مقام چیف جسٹس جسٹس اشتیاق ابراہیم 2دسمبر 1969 کو پشاور میں پیدا ہوئے، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پشاور خیبر لا کالج سے 1992 میں وکالت ڈگری حاصل کی، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 1995 میں ہائی کورٹ جبکہ 2008میں سپریم کورٹ کا لائسنس حاضل کیا، جسٹس اشتیاق ابراہیم اسسٹنٹ اور ایڈیشنل ایڈکوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں، جسٹس اشتیاق ابراہیم 2013 میں پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر بھی رہ چکے ہیں، جسٹس اشتیاق ابرہیم 2016 میں ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، جسٹس اشتیاق ابراہیم 2018 میں پشاور ہائی کورٹ کے مستقل جج بن گئے تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں