حیدر آباد پولیس نے منشیات فروشوں و سماج دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا حالی روڈ تھانہ کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات ڈیلر مقابلے میں ہلاک کردیا
صوبائی وزیر نارکوٹکس شرجیل انعام میمن کی گذشتہ روز اجلاس میں جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں اور آج ایک بدنام زمانہ آئس ڈیلر اقبال کی اڈے پر موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے امریکن کوارٹر میں چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں سنگین مقدمات میں۔مطلوب ملزم موقع پر مارا گیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ایس ایس پی امجد شیخ بھی موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں آپریشن کی نگرانی کی اور کامیاب کاروائی پر متعلقہ تھانے کی پولیس اور جوانوں کو شاباش دی اور منشیات فروشوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کا اعادہ کیا ہے