ساہیوال
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کی تیاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیم کا پاکپتن روڈ پر جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ۔۔۔
450 کلو خشک پاؤڈر، 140 لٹر کھلا آئل، 85 کلو وئے پاؤڈر، 32 کلو ویجٹیبل گھی اور کیمیکل ڈرمز ضبط۔۔۔
تھانہ غلہ منڈی میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی
پاؤڈر اور گھی کی ملاوٹ سے دودھ نما سفیدی تیار کی جارہی تھی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی
کیمیکلز اور گھی کی ملاوٹ سے تقریباً 10 ہزار لٹر دودھ تیار کیا جانا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی
مضر صحت اجزاء سے ہزاروں لٹر زہریلا دودھ تیار کرکے شہر بھر میں سپلائی کیا جانا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی
فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملاوٹی اجزاء اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی
جعل ساز مافیا کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی