پشاور ہائی کورٹ کے متنازعہ چیف جسٹس نے جاتے جاتے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو پاکستان میں تیسرا کرپٹ ادارہ عدلیہ کو قرار دینے کی رپورٹ دوبارہ مرتب کرنے کا حکم

پشاور:ٹرانسپریسی انٹرنیشنل پاکستان رپورٹ میں عدالیہ کو تیسرا کرپٹ ادارہ شائع کرنے کا معاملہ
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 19 فروری کو محفوظ کیے جانے والا فیصلہ سنا دیا، عدالت کا ٹرانسپرنسی انٹرنشنل پاکستان کو 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم، فیصلہ عدالت کی ٹرانسپریسی انٹر نیشنل کو رپورٹ میں غیر موجود ڈیٹا شامل کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کرنے کی ہدایت، عدالت کی ٹرانسپریسی انٹرنیشل کو 24 اپریل تک رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت،
سروے کے دوران مسترد ہونے والے فارم کی مجموعی تعداد کو رپورٹ میں شائع کیا جائے، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل رپورٹ میں تمام عوامی رائے کے تناسب کو واضع طور پر شائع کرے، پڑھنے والے کے لیے کوئی ابہام نہ چھوڑا جائے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2023 کی رپورٹ درست کرنے کا اقدام خود اٹھانا چاہئیے تھا، فیصلے سے ایسا تاثر نہ لیا جائے کہ کوئی آزادی رائے کے اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے، عدالت، موثر، تحقیقاتی، درست ریسرچ کی حواصلہ افزائی کرتی ہے جو اداروں اور عوام کے لئے مفید ہوں، فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں