گھوٹکی ؛ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی میرپور ماتھیلو آمد پر میرپور ماتھیلو کے صحافیوں کا احتجاج انہوں نے اپنی پسند کے صحافیوں کو مدعو کرنے اور سندھی میں خبریں شائع نہ کرنے کے خلاف ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی آمد پر میرپور ماتھیلو کے صحافیوں نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ میرپور ماتھیلو آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے خلاف میرپور ماتھیلو کے صحافیوں نے اپنی پسند کے صحافیوں کو مدعو کرنے اور سندھی میں خبریں شائع نہ کرنے کے خلاف ایس ایس پی آفس کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور پی آر او افتخار آرائیں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، اس موقع پر صحافی ہادی بخش جلبانی، محمد قاسم کلوڑ، علی وسیر امین سومرو، سید افضل شاہ اور دیگر نے کہا کہ ایس ایس پی گھوٹکی کے پی آر او افتخار آرائیں بدمعاش، کرپٹ اور تعصب پرست ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پی آر او افتخار آرائیں ڈیوٹی ہٹا کر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے صحافیوں نے مزید کہا کہ کرپٹ پی آر او کو فوری طور پر ہٹایا جائے بصورت دیگر ایس ایس پی آفس کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاری رہے گا۔