*قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار*
ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائیاں
سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا
گرفتار ملزمان میں محمد فیصل اور عبدالغفار شامل۔
ملزم فیصل کے خلاف سال 2019 میں قادرآباد پولیس اسٹیشن منڈی بہاوالدین میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
جبکہ ملزم عبدالغفار سال 2022 سے صدر پولیس اسٹیشن، ڈی جی خان کو مطلوب تھا
ملزمان قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے
ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے
بعد ازاں ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے
انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔