*خضدار، عمر فاروق چوک پر بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک، 10 زخمی*
تفصیلات کے مطابق خضدار کے اہم ترین کاروباری مرکز عمر فاروق چوک پر مغرب کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔ جس میں ابتک 14 سالہ جواد ولد محمد یوسف مینگل اور امان اللہ نامی نوجوان سمیت 3 افراد ہلاک دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں عام لوگوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی ہیں ۔
خضدار کے عمر فاروق چوک پر زیادہ ترشاپنگ سینٹر سمیت دیگر اہم کاروباری مراکز اور دکانیں قائم ہیں، عید کے موقع پر خواتین اور بچوں کا ہجوم شاپنگ کرنے کے لیے عمر فاروق چوک کا رخ کرتے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔
وفاقی داخلہ محسن نقوی کی خضدار، بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت
٭ وزیر داخلہ محسن نقوی کا دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
٭ وزیر داخلہ کا شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار اور صبر جمیل کی دعا
٭ وزیر داخلہ محسن نقوی کی دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
٭ حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
٭ پاک دھرتی سے اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
معصوم افراد کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے ، وزیر اعلٰی بلوچستان
معصوم اور بے گناہ لوگوں نشانہ بنانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگے، وزیر اعلٰی بلوچستان
دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کریں گے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلٰی بلوچستان کا خضدار دھماکے میں شہید افراد کے پسماندگان سے اظہار تعزیت ، زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم
رکن بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری کا خضدار بم دھماکے کی مذمت
میریونس عزیز زہری کا قیمتی جانوں کے نقصان اور زخمی افراد کےلیے گہرے دکھ و غم کا اظہار ۔
ماہ مقدس میں جیتے جاگتے نہتے شہریوں پر بم دھماکہ قابل مذمت ہے ۔ رہنماء جےیوآئی
دہشت گردی کے ان واقعات کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس موثر اقدامات عمل میں لائیں ۔ میریونس عزیز زہری
عید کی خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا انسان دشمنی ہے ۔ میریونس عزیز زہری
حکومت بازاروں میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرے ، تاکہ شہری بلاخوف وخطر عیدی کی خریداری کریں ۔ میریونس عزیز زہری
میریونس عزیز زہری کا زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولیات دینے کی ہدایت ۔
میریونس عزیز زہری کا زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ۔
خضدار : بم دھماکے میں دو افرادجاں بحق ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار محمدعارف زرکون
خضدار : بم دھماکے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ۔
خضدار : بم موٹرسائیکل میں نصب تھا. ڈپٹی کمشنر ۔
خضدار : بم دھماکہ تجارتی مرکز عمرفاروق چوک کے قریب ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار
خضدار: دھماکہ کے نتیجے جاں بحق ہوئے والوں کی تعداد 3 ہوگئی
10 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ۔ زرائع
پاکستان مسلم لیگ قیوم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات فیصل انور بھٹی کا خضدار دھماکے میں شہید افراد کے پسماندگان سے اظہار تعزیت،
دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکومت سے مطالبہ
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی آزادی کی جنگ لڑی، اب ہمارا فرض ہے کہ اس کی بقاء کی جنگ ہم دل و جان سے لڑیں، فیصل بھٹی
دشمن ہمارے اندر انتشار اور بد امنی پھیلانے کے لیے معصوم افراد کو نشانہ بنا رہا ہے، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری قیوم لیگ
خضدار میں دھماکا غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے، قیوم لیگ
خضدار دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے، مسلم لیگ قیوم
مسلم لیگ قیوم کی تمام قیادت کا شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار اور صبر جمیل کی دعا
ہمارے بہادر بلوچ عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر دہشت گردوں کا صفایہ کر دینگے، مسلم لیگ قیوم