سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفد کو افطار کی خصوصی دعوت

وزیراعظم کا دورہء سعودی عرب

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی افطار پر مدعو

*وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت*

افطار کے بعد دو طرفہ ملاقات ہوئی

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیراعظم نے سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور ان کے وفد کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا

دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا

دونوں رہنماؤں کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں