عیسی خیل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین نے امدادی رقم نا ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے ہمبڑ پیڑول پمپ کے سامنے میانوالی بنوں روڈ کو بلاک کردیا، دوردراز سے آنے والی خواتین کا ریٹیلر کے آس پاس ٹاؤٹ مافیا کی موجودگی پر شدید احتجاج، سلطان خیل، کمرمشانی سنٹر پر خواتین سے بدتمیزی، دھکے دینے کے واقعات پر آگ بگولا کئی کئی روز سے دھکے کھانے بعد۔بھی رقم نہیں ملی، پانچ چھ سو خواتین کے لیئے ایک ڈیوائس بلکل ناکافی ہے، ڈیوائسسز کی تعداد فوری بڑھانے کا مطالبہ، کچھ دیر بعد پولیس نے روڈ کو ٹریفک کے لیئے کھلوا دیا
