فیصل آباد سے قصور جانیوالی مسافر بس اوور سپیڈ کے باعث الٹ گئی۔ 2 مسافر موقع پر جانبحق 15 زخمی۔

سرائے مغل ہیڈ بلوکی روڈ اولکھ موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ۔
فیصل آباد سے قصور جانیوالی مسافر بس اوور سپیڈ کے باعث الٹ گئی۔سڑک پر سپیڈ بریکر کیوجہ سے ٹائربرسٹ ہونےکے باعث گاڑی بےقابو ہوکرالٹ گئی

حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر موقع پر جانبحق جبکہ 15 افراد زخمی۔
جانبحق ہونیوالوں میں موڑکھنڈا کا رہائشی 37سالہ بابر اور موڑ کھنڈا کا رہائشی 60 سالہ محمد عاشق شامل۔

واقع کی اطلاع پر ریسکیو کی 5 ایمبولینسز اور 1 ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا۔

آپریشن میں پھولنگر چونیاں پتوکی اور کوٹرادھاکشن کی ایمبولیسز نے حصہ لیا۔

حادثے کے تمام زخمیوں کو ٹرامہ سنٹر پھولنگر منتقل کردیا گیا

زخمیوں میں 40سالہ محمد سعید 20سالہ بلال 32سالہ عرفان 33سالہ شکیل 52سالہ افتخار 48 سالہ عباس حسین37سالہ دوست محمد 36سالہ برکت 62سالہ عنائیت علی 30سالہ یاسر محمود 38سالہ نجمہ بی بی 45سالہ نعیم اصغر 65 سالہ شریفاں بی بی اور دیگر شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں