اطلاعات کے مطابق 29/03/2024 کو تھانہ حدود پنجگراں موضع دیولیاں سے جماعت نہم کی دو کمسن طالبات پیپر دینے گھر سے آئیں اور راستے سے اغواء کر لی گئیں، جس کے بعد تھانہ پنجگراں میں باضابطہ مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ ایس ایس پی یاسین بیگ نے معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اپنی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پنجگراں قاضی خاقان احمد، کامران منظور ٹیکنیکل اسسٹنٹ معہ طاہر محمود آئی ایچ سی، وجاہت ہمدانی ڈی ایف سی، شیخ صابر اور محمد بابر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس میں کامران منظور ٹیکنیکل اسسٹنٹ نے اور ٹیم نے انتھک محنت سے مختصر وقت میں جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو علاقہ پاکستان سے ٹریس کیا اور کمال حکمت عملی سے چھاپہ مار کر ملزمان کے قبضہ سے دونوں طالبات کو بازیاب کروا لیا۔
سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او قاضی خاقان احمد و ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی۔