بھارت کے نام نہاد جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے،انتخابات کے قریب آتے ہی بھارت کا گودی میڈیا عالمی توجہ کا مرکز بن گیا،انتہا پسند بی جے پی کے دورِ حکومت میں بھارت میں جمہوریت اور صحافت کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں

بھارت کے نام نہاد جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے،انتخابات کے قریب آتے ہی بھارت کا گودی میڈیا عالمی توجہ کا مرکز بن گیا،انتہا پسند بی جے پی کے دورِ حکومت میں بھارت میں جمہوریت اور صحافت کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں

مودی سرکار دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتی ہے،اقوام متحدہ کے ماہرین، سول سوسائٹی کے اراکین، بین الاقوامی میڈیا اور کئی ممالک کے پارلیمنٹیرینز نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو آڑے ہاتھوں لیا،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مودی سرکار انتخابات میں کامیابی کے لئے بھارتی میڈیا پر پوری طرح قابض ہو چکا ہے

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ مودی کی خود ساختہ مقبولیت اور کچھ پسندی کو نمایاں کرنے کے لیے بی جے پی نے حال ہی میں تقریباً دس بالی وڈ فلمیں ریلیز کی ہیں، بی جے پی حکومت نے دہلی میں آبزرورز ریسرچ فاؤنڈیشن نامی تھنک ٹینک قائم کیا جو محض مودی کی جمہوریت پسندی کا راگ الاپنے میں مصروف ہے، جمہوری ملک ہونے کا دعوے دار بھارت گزشتہ چند سالوں سے مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

مودی کے دور نے ارب پتی راج کو فروغ دیا ہے، امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے، بلومبرگ لکھتا ہے بی جے پی کو سیاسی فنڈنگ کا اٹھاون فیصد حصہ بھارت کے امراء سے ہونے کا انکشاف، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے تنزلی عرب پتی افراد کی مرہون منت ہے۔حقائق کو چھپانے کے لیے بھارتی وزارتِ انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ نے حکومتی ایماء پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی یوٹیوب پر موجود دو ویڈیوز پر پابندی لگا دی۔

سنگاپور میں قائم نیوز نیٹ ورک چینل نے تیس مارچ کو بھارت میں غلط معلومات کے پھیلاؤ سے متعلق فیکٹ ورسز فکشن نامی دستاویزی فلم بھی جاری کی،بھارت میں بی جے پی ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ایک عالمی سروے کے مطابق غلط معلومات کی تشہیر اور پھیلاؤ میں ہندوستان سب سے آگے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں