اسلام آباد
وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام کی گزشتہ دنوں جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد آمد سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ون آن ون تفصیلی ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں راہنماوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہندوستانی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی اور قابض افواج اور مودی سرکار کی جانب سے اٹھاے گئے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اس موقع پر آزادکشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا یاد رہے کہ وزیر امور کشمیر کا وزارت امور کشمیر سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے راجہ کشمیر ہاوس کا دورہ اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کو سیاسی حلقے اہم قرار دے رہے ہیں